جرائم

ڈی آئی خان، شریفہ بی بی کیس میں نامزد پانچ افراد قتل

 

ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ تھانہ چودھوان کی حدود میں پیش آیا جہاں مٹہ روڈ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد موٹرسائیکل پر جا رہے تھے کہ انہیں نشانہ بنایا گیا۔ جاں بحق افراد مشہور زمانہ کیس شریفہ بی بی واقعہ کی ایف آئی آر میں نامزد تھے۔ واضح کہ شریفہ بی بی کو 2018 میں علاقہ کے بااثر افراد نے برہنہ کرکے علاقے کی گلیوں میں گھمایا گیا تھا جسکی ایف آئی آر مذکورہ بالا افراد کیخلاف کاٹی گئی۔

جاں بحق ہونے والوں میں باپ بیٹے سمیت 5 افراد شامل ہیں۔ جاں بحق افراد کی شناخت سجاول، عنایت اللہ، نعمت اللہ اور کفایت اللہ کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان واقعہ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button