جرائم

ڈی آئی خان حملے کا ماسٹر مائنڈ ساتھیوں سمیت گرفتار

 

ڈی آئی خان حملے کے ماسٹر مائینڈ سمیت 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق دہشت گرد حملے میں ملوث ماسٹر مائینڈ کفایت سمیت 2 دہشت گرد گرفتار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے ماسٹر مائینڈ کا تعلق علاقہ درابن سے ہے۔ حملے میں ملوث 7 سہولت کار بھی گرفتار ہوئے۔ حملے میں گرفتار دہشت گرد صدیق اللہ کا تعلق بھی درابن ڈیرہ سے ہے۔

دستاویزات کے مطابق حملے میں ملوث 6 دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہیں۔ پانچ دہشت گرد کالعدم ٹی ٹی پی گنڈاپور گروپ سے بھی حملے میں ملوث ہیں۔

خودکش حملہ اور حسن عرف شاکر کا تعلق افغانستان سے ہے۔ خودکش حملہ اور نے حملے سے قبل ویڈیو بھی جاری کی تھی۔ حملے میں ہلاک صفت اللہ مروت کا تعلق امارت اسلامی افغانستان سے ہے۔

ہلاک خودکش صفت اللہ کی شناختی کارڈ ڈومیسائل و دیگر دستاویزات بھی مل گئے۔ حملے میں دہشت گردوں کے ساتھ امریکی ساختہ اسلحہ و گولہ بارود بھی برامد ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ اور صفت کے والد نے بیٹے کی امارت اسلامی سے تعلق کی تصدیق کردی۔

یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں 23 جوان جاں بحق ہوگئے تھے، جوابی کارروائی میں 6 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button