پشاور پولیس نے سٹریٹ کرائمز میں ملوث گینگ کے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا
پشاور پولیس نے سٹریٹ کرائمز، موٹر سائیکل سنیچنگ، راہزنی اور منشیات اسمگلنگ میں ملوث گینگ کو بے نقاب کردیا۔ پولیس نے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرنے والے خطرناک گینگز کے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان کا تعلق افغانستان، ضلع خیبر اور پشاور کے مختلف علاقوں سے ہے۔ ملزمان سے چوری شدہ ایک قیمتی ویگو گاڑی، ایک موٹرکار، 10 عدد موٹرسائیکل، 19 عدد قیمتی موبائل فونز اور 3 لاکھ 10 ہزار نقدی بھی برآمد ہوئی ہے۔
منشیات ڈیلروں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران دو کلوگرام آئس، پانچ کلوگرام چرس اور دو کلوگرام ہیروئن بھی برآمد ہوئی۔ گینگز سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوگیا۔
ٹاون پولیس نے گاڑیوں اور موبائل فونز مالکان کو واپس کردیا۔ گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔
اے ایس پی ٹاون نازش کا کہنا ہے کہ ٹاون اور تہکال کی حدود میں جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ہاٹ سپاٹ کی نشاندہی کرکے ٹاون سرکل میں روزانہ کی بنیاد پر سنیپ چیکنگ اور ناکہ بندیاں جاری ہیں۔