جرائم

پشاور چرسی تکہ کا مالک دوبارہ گرفتار

 

پشاور کے مشہور ریسٹورنٹ، چرسی تکہ، کے مالک نثار کو غیرملکی خاتون سیاح کے ساتھ ویڈیو بنانے پر دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔ چرسی تکہ کے مالک کی ویڈیو وائرل ہونے پر افسران بالا نے نوٹس لیا اور یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔

پولیس کے مطابق ویڈیو میں نازیبا حرکات کرنے پر ایس ایچ او تھانہ شاہ قبول نے ملزم کو گرفتار کیا ہے، بعدازاں اسے حوالات میں بند کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اس حوالے سے جاری ایک بیان میں پولیس کا کہنا تھا کہ قانون سے کوئی بالا تر نہیں اور اِس طرح کی نازیبا حرکات جو بھی کرے گا اُس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

یاد رہے کہ چرسی تکہ کے مالک کو اِس سے پہلے بھی غیرملکی سیاحوں کے ساتھ غیراخلاقی ویڈیوز بنانے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button