جرائم

نوشہرہ میں رقم تنازعہ پر 5 افغان بچوں کو اغواء کرلیا گیا

 

نوشہرہ میں رقم تنازعہ پر 5 افغان بچوں کو اغوا کرلیا گیا۔ اکوڑہ خٹک پولیس نے مقدمہ درج کردیا۔ اس حوالے سے اجمل خان ولد امین اللہ ساکن افغانستان حال عامر آباد اکوڑہ خٹک نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میرے دو بیٹے منصور، عامر پسران اجمل خان اور بھتیجے مصور، عبداللہ، سلمان پسران ریاض خان ساکنان افغانستان حال عامر آباد اکوڑہ خٹک مدرسہ جانے کیلئے گھر سے نکلے۔

وہ پانچوں بچے جونہی جہانزیب کریانہ دکان پہنچے تو اس دوران  امیر قابل، عمیر دراز پسران شاباس خان، وقار احمد، قادر پسران امیر قابل ساکنان تخت نصرتی لشی کورونہ کرک موٹر کار میں آئے اور میرے دو بیٹوں اور تین بھتیجوں کو اٹھا کر کار میں بٹھا کر لے گئے۔

مستغیث نے وجہ اغوائیگی تین لاکھ روپے کا تنازعہ بتایا، جس پر اکوڑہ خٹک پولیس نے مقدمہ درج کردیا۔ جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button