جرائم

ٹانک میں پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، ایس ایچ او جاں بحق

 

ٹانک کے علاقہ کڑی شاہ نور میں پولیس وین پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔ حملے میں ایس ایچ او عبدالعلی خان جاں بحق جبکہ دو اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں میں کانسٹیبل ریاض اور اکرام شامل ہیں۔

پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ روانہ کر دی گئی ہے۔ پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ابھی تک جاری ہے۔

جاں بحق ایس ایچ او کی نعش کو ابھی تک ہسپتال منتقل نہیں کیا جاسکا ہے۔ ایس ایچ او پر اس سے قبل بھی متعدد بار قاتلانہ حملے ہوئے تھے۔ جاں بحق ایس ایچ او عبد العلی کا بھائی کانسٹیبل عثمان غنی بھی اس سے قبل گومل میں اشتہاریوں کے ہاتھوں شہید ہو گئے تھے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button