جرائم

پشاور میں دو مبینہ پولیس مقابلے، ایک راہزن ہلاک

 

پشاور میں دو مبینہ پولیس مقابلوں میں ایک راہزن جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پہلا مقابلہ علاقہ بڈھ بیر میں ہوا جہاں پولیس پرنامعلوم افراد نے حملہ کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں دو مسلح حملہ اور زخمی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار کی بلٹ پروف جیکٹ پردو گولیاں لگی۔ جیکٹ پرگولیاں لگنے سے پولیس اہلکار محفوظ رہے۔ ملزمان سے ہینڈ گرنیڈ،کلاشنکوف اور پستول بھی برآمد ہوا۔

پولیس کادوسرا مقابلہ یکہ توت کی حدود میں ہوا۔ مسلح ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ یکہ توت مقابلے میں پولیس گاڑی کو دوگولیاں  لگی۔ مقابلے میں ایک راہزن ہلاک ہوا۔ ہلاک سینچر سےچھینے گئے 17موبائل بھی برآمد ہوئے۔

ادھر ٹانک میں پولیس چوکی پر حملہ ناکام بنادیا گیا۔ ڈی پی او کے مطابق ٹانک میں سمیع اللہ پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے دو اطراف سے حملہ کیا۔
حملہ اوروں کو چوکی میں موجود پولیس اہلکاروں نے نائیٹ ویژن دوربین سے دیکھا۔ ڈی پی او ٹانک کے مطابق دہشت گرد بروقت فائرنگ سے فرار ہوئے۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار محفوظ رہے۔

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button