جرائم

چارسدہ میں خطرناک ڈکیت گروہ گرفتار، ایک رکن افغانی باشندہ نکلا

 

ضلع چارسدہ میں پولیس نے ڈکیت گروہ گرفتار کرلیا جس کا ایک رُکن افغانی باشندہ نکلا۔ پولیس ٹیم نے عمرزئی میں ڈکیتی، راہزنی اور چوری کے 6 خطرناک وارداتوں میں ملوث گینگ کو بے نقاب کیا۔ ملزمان کی نشاندہی پر مال مسروقہ بھی برامد کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں سے کچھ دیگر تھانہ جات کو بھی چوری ،ڈکیتی اور رہزنی کے مقدمات میں مطلوب ہیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس تھانہ عمرزئی کو علاقہ میں ڈکیتی، راہزنی اور چوری کے 6 مختلف واردات کی رپورٹ موصول ہوئی۔ پولیس نے تھانہ عمرزئی میں نامعلوم ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج رجسٹرڈ کیے۔

انسپکٹر جنرل آف خیبر پختونخوا اختر حیات خان اور ریجنل پولیس آفیسر مردان محمد سلیمان نے نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ نذیر خان PSP کو ملزمان تک رسائی کے لئے ٹیم تشکیل دینے کے احکامات جاری کئے۔

ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ صنوبر خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی سٹی عدنان اعظم خان ،ایس ایچ او عمرزئی ذولفقار علی خان اور دیگر تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی۔

ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت کو استعمال کرکے ڈکیتی، راہزنی اور چوری کے خطرناک وارداتوں میں ملوث گینگ کے 6 ملزمان توصیف ولد عبداللہ سکنہ کانگڑہ،عبداللہ ولد سفیراللہ سکنہ افغانستان حال پلوسہ،جلال ولد اطلس سکنہ ملازئی پشاور ،شاہنواز خان ولد داد خان سکنہ کانگڑہ، عرفان ولد راحت گل سکنہ کانگڑہ اور سلیم ولد زیارت گل سکنہ دیر حال قاضی خیل کلے تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کیا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جبکہ ملزمان کی نشاندہی پر لوٹے گئے لاکھوں روپے،موبائل فونز اورکلاکوف برآمد کرلیا ہے۔ واقعات میں استعمال ہونے والے 6 پستول بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button