جرائم

دینی مدرسے سے لاپتہ ہونے والے بچے کی تشدد زدہ لاش مل گئی

شمالی وزیرستان میں دینی مدرسے سے لاپتہ ہونے والے کمسن بچے کی تشدد زدہ لاش مل گئی۔

پولیس کے مطابق میرعلی کے گاؤں ہرمز کے دینی مدرسے سے لاپتہ ہونے والے 8 سالہ یحییٰ کی لاش منگل کو زیرکی گاؤں سے ملی ہے۔

یحییٰ کے والد عابد نور نے پولیس کو بتایا ہے کہ میرعلی کے مچی خیل گاؤں سے تعلق رکھنے والا بچہ ایک ہفتہ قبل وظیفہ جمع کرنے کی غرض سے مدرسے سے باہر گیا تھا اور شام کے بعد واپس مدرسہ نہیں آیا۔

انہوں نے بتایا کہ آج بچے کی مسخ شدہ لاش ملی ہے اور بچے کے دونوں ہاتھ پاؤں کاٹ دئے گئے ہیں۔

دوسری جانب پولیس نے پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد بچے کی نعش لواحقین کو سونپ دی اور واقعے کی تفتیش شروع کردی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button