جرائم

سپاہ کے دو قبیلوں کی 30 سال سے جاری دشمنی دوستی میں تبدیل

 

خادم خان آفریدی

ضلع خیبر باڑہ کے قبیلے سپاہ سے تعلق رکھنے والے دو قبیلوں کی 30 سال سے جاری دشمنی دوستی میں بدل گئی۔ اس سلسلے میں رینگ روڈ پشاور کے ایک نجی ہال میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں دونوں خاندان ایک دوسرے سے بغلگیر ہوئے۔ پروگرام میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی، ملک وارث خان آفریدی، حاجی محمد شاہ، ملک طارق اعوان، شاہ فیضل آفریدی، عابد آفریدی اور سیاسی او سماجی مشران، علمائے کرام اور میڈیا نمائندگان بھی شریک ہوئے۔

قبیلہ سپاہ کے حاجی وارث خان اور حاجی کرامت کے خاندانوں کے درمیان خونی دشمنی تقریبا 30 سال تک جاری رہی جس میں دونوں خاندانوں نے کافی جانی اور مالی نقصان اٹھایا تاہم سفیر امن عبدالرزاق آفریدی اور جرگہ ممبران حاجی قیصر خان آفریدی، قاری عبدالوہاب، حاجی شرین آفریدی اور حاجی اسلم آفریدی کی کوششوں سے بلاآخر ان خاندانوں نے قران مجید پر حلف اٹھا کر آئیندہ بھائیوں کی طرح رہنے کا عہد کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ دشمنی کسی بھی خاندان کی ترقی میں رکاوٹ بن کر نہ صرف معاشرے پر اثرانداز ہوتی ہے بلکہ قوموں کی معاشی ترقی پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔ جہاں امن ہوگا وہاں ترقی اور خوشحالی ہوگی۔

صلح کے اس پرمسرت موقع پر شرکاء نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ہوئے دونوں خاندانوں کو دشمنی ختم کرنے مبارکباد پیش کی اور عبدالرزاق آفریدی اور جرگہ ممبران کی دو سالہ سخت محنت کے بعد دشمنی کو دوستی میں تبدیلی کی کاوشوں کو سراہا۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں عبدالرزاق آفریدی نے کہا یہ عمل بطور عبادت کرتا ہوں کیونکہ اس عمل کو دین اسلام میں بھی خصوصی مقام حاصل ہے ،انہوں نے کہا کہ جب تک سانس لوں گا اس عمل کو جاری رکھوں گا۔

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button