جرائم

تیراہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک

 

ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 1 دہشتگرد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران زخمی ہونے والے دونوں دہشتگردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہلاک اور گرفتار دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

یاد رہے تین روز قبل ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر خودکش دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں تین سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکہ اکاخیل درس جماعت چیک پوسٹ پر ہوا۔ خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری موٹر گاڑی سکیورٹی چیک پوسٹ سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں نائب صوبیدار محمد اسرار، سپاہی افتخار اور سپاہی شفیق زخمی ہوئے۔

 

دوسری جانب جنوبی وزیرستان کے علاقے سروکئی میں آئی ای ڈی دھماکے میں پاک فوج کے دو سپاہی بنارس خان اور عبدالکریم جاں بحق ہوگئے۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button