جرائم
بونیر میں پولیس وین پر راکٹ حملہ، ڈرائیور جاں بحق، ساتھی زخمی
بونیر کے پہاڑی علاقے ایلم میں پولیس وین پر ہونے والے راکٹ حملے کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق جبکہ 1 اہلکار زخمی ہوا ہے۔
مقامی حکام نے واقعے کی تصدیق کی ہے جبکہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سوات بونیر کے سنگم پر واقع ایلم پولیس اسٹیشن کی موبائل وین پر راکٹ حملہ ہوا، جس میں ایک اہلکار (ڈرائیور) امیر زاد جاں بحق اور نثار زخمی ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس وین ایلم غر میں عسکریت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن میں شریک فورسز کے لیے خوراک لے کر جا رہی تھی کہ ایلم کے راستے میں جبرا سے گورنمنٹ اسکول کے قریب حملے کا نشانہ بن گئی۔
واقعے کے بعد پولیس اور فوج کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور جاں بحق اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا۔