جرائم

کوہاٹ: انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

کوہاٹ میں اںڈس ہائی وے پر ٹریفک کے المناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق ٹریفک حادثہ کوہاٹ ٹنل کے قریب پیش آیا جہاں بنوں سے آنے والی کار مخالف سمیت آنے والی مسافر کوسٹر سے ٹکرا گئی جس کے باعث کار میں سوار 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کا کہنا ہے جاں بحق پونے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو بنوں سے پشاور ائیر پورٹ جاتے وقت کوہاٹ میں حادثے کا شکار ہوگئے۔

جاں بحق افراد میں 2 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ حادثے میں چار افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کوہاٹ منتقل کر دیا ہے۔

ادھر پولیس تھانہ صدر نے حادثے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button