سی ٹی ڈی نے انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کردی
نبی جان اورکزئی
محکمہ انسداد دہشت گردی خیبر پختونخوا نے انتہائی مطلوب اشتہاری دہشت گردوں کی فہرست جاری کردی۔
سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا نے پشاور سمیت صوبے بھر کے 135 مطلوب دہشت گردوں کی سر کی قیمت، تصاویر بھی جاری کردی۔ فہرست میں دہشتگردوں کے سب سے زیادہ سر کی قیمت دس ملین روپے جبکہ سب سے کم تین لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
جاری کیے گئے فہرست میں سی ٹی ڈی کو انتہائی مطلوب دو دہشت گردوں کے سر کی قیمت دس ملین رکھی گئی ہیں جن میں بونیر پیربابا سے تعلق رکھنے والے عزیز الرحمان اور سوات سے تعلق رکھنے میاں سید محمد عرف استاد شامل ہیں۔
سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا کو مطلوب دو دہشت گردوں کے سر کی قیمت چھ ملین روپے رکھی گئی ہے جن میں مردان سے تعلق رکھنے والے عامر قادر اور عباس شامل ہیں۔ اسی طرح تین دہشت گردوں کے سر کی قیمت آٹھ ملین رکھی گئی ہے جن میں ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے سیف الرحمن عرف پہلوان، مردان سے تعلق رکھنے والے آصف اور سوات سے تعلق رکھنے محب علی عرف عرفان شامل ہیں۔
باقی دہشت گردوں میں محمد حمزہ علی، مولانا خالد عرف جانان، مفتی سجاد، محمد عمران، سیدولی شاہ عرف منصور، عمرزاذہ اور عمران خطاب عرف خطاب شامل ہیں۔ ان کے سر کی قیمت 5 ملین روپے رکھی گئی ہیں۔
اسی طرح مطلوب دہشت گردوں محمد آصف، محمد یاسر، حسین اللہ عرف بابوگئی، اسلم خان، جبران عرف ذاکر اور دیگر کے سر کی قیمت تین ملین روپے رکھی گئی ہیں۔
سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا نے 18 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کے سر کی قیمت دو ملین رکھی ہے جن میں ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے محمد اسامہ اور محمد ساجد، شانگلہ سے تعلق رکھنے والے سید بختیار شاہ عرف اسداللہ، کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے محمد یوسف، رسول دین تعلق شمالی وزیرستان، عبداللہ تعلق بونیر اور درہ آدم خیل سے تعلق رکھنے والے شعیب سمیت دیگر دہشتگرد شامل ہیں۔
کاؤنٹر ٹیراریزم ڈیپارٹمنٹ نے مختلف واقعات میں مطلوب 15 دہشت گردوں کے سر کی قیمت ایک ملین جبکہ 59 کے سر کی قیمت تین لاکھ روپے مقرر کی ہے۔
چار ایسے دہشت گرد ہیں جن کی سی ٹی ڈی نے سر کی قیمت دو لاکھ روپے رکھی ہے جن میں مردان سے تعلق رکھنے والے داؤد، ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے محمد اشفاق اور دیگر شامل ہیں۔
جاری دستاویز میں کہا کہ سی عوام مطلوب دہشتگردوں گرفتاری میں معاونت کریں اس سلسلے میں ان کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔