جرائم

تیراہ: ایک ماہ قبل اغوا ہونے والے انجنیئر عامر خٹک غیر مشروط طور پر رہا

وادی تیراہ میدان کے نواحی علاقہ پیر میلہ زخہ خیل سے ایک ماہ قبل تاوان کی غرض سے اغوا ہونے والے انجینئر عامر خٹک کو ساتھی سمیت غیر مشروط طور پر رہا کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چند ہفتے پہلے وادی تیراہ کے علاقہ پیر میلہ سے غیر مقامی انجینئر عامر خٹک کو مزدور ساتھی سمیت تاوان کی عرض سے نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کرکے خفیہ ٹھکانے پر یرغمال بنایا تھا۔

آزاد ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد مغویوں کی بحفاظت رہائی کے بدلے ان کے خاندان سے مسلسل بھاری رقم کا مطالبہ کرتے رہے تاہم مقامی مشران کا کہنا ہے کہ کل ساوخ گھڑی کمرخیل کے مقام پر نامعلوم اغوا کاروں نے غیر مشروط طور پر مغویوں کو مشران کے حوالہ کردیا ہے۔

تاہم دوسری طرف آزاد ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ نامعلوم اغوا کاروں نے مغویوں کو بھاری تاوان کی ادائیگی کے بعد رہا کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مغوی انجینئر عامر خٹک اور قبیلہ کوکی خیل سے تعلق رکھنے والے مزدور تیراہ میں حوالگی کے بعد اپنے گھر کی طرف روانہ ہوگئے۔

دوسری جانب باڑہ کے سیاسی و سماجی شخصیات نے اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کے ہوتے ہوئے دن دھاڑے اغوا گردی اور اس کے بدلے تاوان کی وصولی انتظامیہ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ لہذا اعلی حکام اس بات کا سختی سے نوٹس لیکر تحقیقات کی جائے اور غفلت کے مرتکب انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button