جرائم

پشتو ڈراموں کے مشہور اداکار سواتی کو پولیس نے گرفتار کرلیا

 

رفیع اللہ خان
سوات میں مینگورہ پولیس نے پشتو ڈراموں اور فلموں کے مشہور اداکار محمد حسین عرف سواتی کو گرفتار کر لیا۔ مینگورہ پولیس کے مطابق پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ محلہ صدیق آباد میں پشتو ڈراموں اور فلموں کے معروف اداکار محمد حسین سے دوران تلاشی 11 گرام آئس اور ایک عدد پستول برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق ملزم کو پابند سلال کر دیا گیا۔

مینگورہ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف 11 AA اور 15 AA کے مقدمات درج کر لئے ہیں جن کو عدالت میں پیش کیا جائےگا۔

ادھر ان کی گرفتاری کے خبر سے ان کے مداح انتہائی افسردہ ہوئے ہیں۔ آصف نواب نامی مداح کا کہنا ہے کہ وہ ان کی ایکٹنگ سے کافی متاثر ہے۔ وہ ان کا بہت بڑا فین ہے لیکن آج ان کی گرفتاری کا سن کر دکھ ہوا کیونکہ انہوں نے ہمیشہ انہیں فالو کیا ہے لیکن آئس میں ان کی گرفتاری سے ان کا دل ٹوٹ گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک اداکار کے ہزاروں فالورز ہوتے ہیں جو اس کو پسند کرتے ہیں لیکن ان کے منفی سرگرمیوں کو نہیں لہذا ان کے ساتھ بھی قانون کے مطابق ہی کاروائی ہونی چاہیئے۔

یاد رہے کہ محمد حسین سواتی نے پشتو ڈراموں اور فلموں میں زیادہ تر ویلن کا کردار ادا کیا ہے اور انکے بہت زیادہ مداح ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button