جرائم
پشاور چرسی تکہ کے مالک کو پولیس نے گرفتار کرلیا
پشاور کے مشہور تکہ فروش چرسی کے مالک کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق چرسی تکہ کا مالک ملکی و غیرملکی سیاحوں کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کرتا تھا۔ انکی گرفتاری ملکی و غیر ملکی سیاحوں کیساتھ غیر اخلاقی حرکات کی ویڈیوز سامنے آنے اور عوامی شکایات کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔
شکایات کے بعد تھانہ شاہ قبول پولیس نے فوری کارروائی کرکے مشہور چرسی تکہ کے مالک نثار خان کو گرفتار کرلیا۔ ویڈیوز میں نثار خان سیاحوں کیساتھ غیر اخلاقی حرکات کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔
ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی کا کہنا ہے کہ قانون سب کیلئے برابر ہے۔ قانون سے کوئی بالاتر نہیں۔ چرسی تکہ کے مالک نثار خان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔