جرائم

بنوں میں اے این پی کے رہنما کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا

 

بنوں میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما شیرولی باغی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنما شیرولی باغی جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ انجینئیرنگ یونیورسٹی کے قریب کی گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاش ڈی ایچ کیو منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ انجینئیرنگ یونیورسٹی ڈی ائی خان روڈ کے قریب کی گئی۔ عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنما شیرولی باغی موقع پر دم توڑ گئے، پولیس نے جائے وقوعہ پر تفتیش کررہی ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جاری ہے۔

دوسری جانب شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ کے دوران دو بھائیوں کو قتل کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میرعلی کے علاقے خیسور کوکرکڑوام میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں دس بھائی سیف اللہ اور رحمان اللہ جان بحق ہوگئے۔ دونوں بھائیوں کی لاشیں میرعلی ہسپال پہنچا دی گئیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button