جرائم

بنوں جانی میں سکیورٹی فورسز پر خودکش حملہ، 8 اہلکار شہید ہوگئے

بنوں کے علاقے جانی خیل میں سکیورٹی فورسز پر ہونے والے خودکش حملہ میں 8 سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 17 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار خودکش بمبار نے مالی خیل چیک پوسٹ پر خود کو اڑا دیا جس کے نتیجے میں چیک پوسٹ پر فوجی کنوائے گزرتے ہی دھماکے کا شکار ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے میں 8 سکیورٹی اہلکار موقع پر شہید جبکہ 17 اہلکار زخمی ہوئے ہیں، شہداء اور زخمیوں کو سی ایم ایچ بنوں منتقل کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز علاقے کو گھیرے میں لے کر ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button