جرائم

چترال: شوہر کی موت کا سن کر بیوی نے دریا میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

چترال میں شوہر کی موت کا صدمہ برادشت نہ کرتے ہوئے بیوی نے دریا میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر دیا۔

ٹی این این نمائندہ کے مطابق چترال کے علاقے کوغذی میں برکت اللہ نامی شخص کھیت میں کام کرنے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے موقع پر جاں بحق ہوگئے جس کی اطلاع ملتے ہی ان کی بیوی نے شوہر کی موت کا صدمہ برادشت نہ کرتے ہوئے دریائے چترال میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

رسیکیو 1122 کے مطابق خاتون کی لاش کو چترال ٹاؤن کے علاقے جوٹی لشٹ کے قریب برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال منتقل کردیا گیا۔

ادھر مقامی افراد کا کہنا ہے کہ برکت اللہ عرصہ دراز سے دل کی عارضے میں مبتلا تھے جبکہ ان کی بیوی کو مرگی کی مرض لاحق تھی۔ برکت اللہ کے دو بیٹے اور چار بیٹیاں ہیں جن میں تین بیٹیوں کی شادی ہوچکی ہیں، ایک بیٹا چترال سکاوٹس میں ملازم جبکہ دوسرا سعودی عرب میں محنت مزدوری کررہا ہے۔

چترال پولیس کی رپورٹ کے مطابق چترال میں سال 2013 سے 2022 تک خودکشی کے 102 واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں 36 مرد اور 64 خواتین شامل ہیں۔ پولیس رپورٹ کے مطابق خودکشی کی بڑی وجوہات میں گھریلو ناچاقی، امتحان میں ناکامی اور ذہنی امراض شامل ہیں۔

سماجی کارکنان کے مطابق سال 2018 سے پہلے کیسز رپورٹ ہی نہیں ہوتے تھے یا پولیس خود کشی کیسز میں رپورٹ ہی درج نہیں کرتی تھی۔

سال 2018 میں کیسز میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا تھا جس کے بعد اس وقت کی ہدایت پر صوبائی حکومت نے ڈاکڑوں پر محکمہ صحت خصوصی ٹیم بنائی گئی جس کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ چترال میں ذہنی امراض زیادہ ہیں اور ان بیماریوں کے علاج کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button