جرائم

مانسہرہ میں وین کو حادثہ، خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق

عمر باچا

مانسہرہ کے علاقہ ہاتھی میرہ میں ہفتہ کے روز تیز رفتار وین کھائی میں گرنے سے خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 مانسہرہ کے ترجمان عامر خادم نے ٹی این این کو بتایا کہ ضلع بٹگرام کے تحصیل الائی سے سواری لیکر مسافر وین مانسہرہ جارہی تھی کہ ہاتھی میرہ کے مقام پر گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر پل سے نیچے جاگری جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 6 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ترجمان نے بتایا کہ اطلاع ملنے کے بعد ان کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور وہاں سے جاں بحق اور زخمی افراد کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ منتقل کر دیا۔

ترجمان نے بتایا کہ گاڑی میں کل 13 افراد سوار تھے، جاں بحق ہونے والے افراد میں عبدالرقیب، حسن، صدیق اللہ، امان اللہ، صفدر خان او دو خواتین شامل ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button