جرائم

پشاور میں مردہ مرغیاں سپلائی کرنیوالا نیٹ ورک بے نقاب

 

پشاور میں محکمہ خوراک نے شہر کو مردہ مرغیاں سپلائی کرنیوالا نیٹ ورک بے نقاب کر کے سرغنے کو گرفتار کرلیا جبکہ 300 مردہ مرغیاں قبضے میں لے کر تلف کردیں۔ سیکرٹری محکمہ خوراک محمد عابد وزیر‘ ڈائریکٹر یاسر حسن اور ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد کی ہدایت پر راشننگ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ اور فوڈ سپروائزر طیب انور نے فقیر آباد پولیس کے ہمراہ چرگانو چوک نزد مرچ منڈی میں عوامی شکایت پر صبح سویرے پانچ بجے کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران مختلف گوداموں اور دکانوں پر چھاپے مارے گئے جہاں بڑی تعدادمیں مرد مرغیاں پائی گئیں جس پر ایک ملزم کو حراست میں لیکر فقیر آباد پولیس اسٹیشن کے حوالہ کرکے جیل منتقل کردیا گیا جبکہ 300 کے قریب مرغیاں قبضے میں لیکر تلف کردیں۔

سیکرٹری محکمہ خوراک محمد عابد وزیر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ عوام کو مقررہ نرخوں پر معیاری و صاف ستھری اشیائے خوردونوش کی فراہمی کیلئے محکمہ خوراک کی جانب سے شہر بھر میں کارروائیاں جاری ہیں۔

انہون نے کہا کہ جو بھی خوراک کے نام پر زہر بیچنے میں ملوث پایا گیا ان کے خلاف فوڈ ایکٹ کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے محکمہ خوراک کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں میں چیکنگ کریں اور شہریوں کو معیاری و مقررہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائیں۔ اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہ برتی جائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button