جرائم

مردان: پولیس نے ماں سمیت 3 بیٹوں کے قاتل کو گرفتار کر لیا

مردان میں تھانہ ہوتی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ماں اور ان کے تین بیٹوں کو قتل کرنے والے اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز 15 اگست کو تھانہ ہوتی کی حدود رشید آباد میں مکان کے تنازعہ پر 4 افراد کے قتل کا دردناک واقعہ رونما ہوا۔

ضلعی پولیس سربراہ نجیب الرحمن نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے واردات میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی سٹی سرکل انعام جان خان کی نگرانی میں تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے واردات میں ملوث اشتہاری مجرم فواد تک رسائی حاصل کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔

اسی طرح ایک اور کارروائی کے دوران تھانہ ہوتی کے پولیس نے خود کو ایف آئی اے کا انسپکٹر ظاہر کرنے والے جعلی انسپکٹر امان خان کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے مدعی مقدمہ حسین اللہ نامی شخص کے چچا، جو بیرونی ملک میں مقیم ہے، سے مختلف سرکاری کاموں کے سلسلے میں دھوکہ دہی کے ذریعے 5 لاکھ 67 ہزار روپے ہڑپ لئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم امان خان سے مذکورہ رقم برآمد کر لی گئی ہے جبکہ ملزم کو قانونی کارروائی کے بعد مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button