جرائم

شمالی وزیرستان میں دھماکہ، 11 مزدور جاں بحق ہوگئے

شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں سویلین کی گاڑی پر ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 11 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق دھماکہ گل میر کوٹ کے قریب اس وقت ہوا ہے جب وہاں سے مزدورں کی گاڑی گزر رہی تھی، دھماکہ میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ 3 مزدور تاحال لاپتہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی میں کل 16 مزدور سوار تھے جبکہ دھماکے کے بعد زخمیوں اور لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ مزدور ایک زیر تعمیر سرکاری عمارت میں مزدوری کر رہے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button