جرائم

نوشہرہ: موٹر سائیکل نہ روکنے پر پولیس کی فائرنگ سے تین افراد زخمی

 

سید ندیم مشوانی
نوشہرہ اضاخیل میں موٹر سائیکل نہ روکنے پر پولیس کی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ ڈی پی او نوشہرہ ناصر محمود کے مطابق اضاخیل کی حدود میں راہزنی کی واردات پر آیاز خان ایس ایچ او اضاخیل روڈ پر مشکوک موٹرسائیکل سواروں کی چیکنگ میں مصروف تھے کہ اس دوران ایک موٹرسائیکل پر تین مشکوک افراد کو روکنے کا اشارہ کیا لیکن موٹرسائیکل سواروں نے رکنے کی بجائے پولیس پر فائرنگ کردی۔

بعد ازاں پولیس نے حق حفاظت خود اختیاری اور ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے فائرنگ کی جس سے تینوں زخمی ہوگئے۔
پولیس پارٹی کی جوابی فائرنگ سے موٹرسائکل سوار تینوں ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوگئے۔ ان سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔  زخمی ملزمان کو ڈسٹرکٹ پیڈکوارٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی پی او کے مطابق زخمی ملزمان کی شناخت یونس ولد یوسف ،مسعود ولد جمیل اور ہارون ولد منیر ساکنان پشاور کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ اضاخیل میں ایس ایچ او کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button