جرائم

پشاور پولیس پر ایک اور حملہ، کانسٹیبل جاں بحق، دو اہلکار زخمی

پشاور میں پولیس موبائل پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک کانسٹیبل جاں بحق اور دو اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق موبائل پر فائرنگ کا واقعہ گزشتہ رات آفریدی روڈ تھانہ بڈھ بیر میں اس وقت پیش آیا جب پولیس موبائل وہاں سے گزر رہا تھا کہ اس دوران نامعلوم افراد نے موبائل پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں کانسٹیبل یار محمد جاں بحق جبکہ دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ زخمی اہلکاروں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے کا محاصرہ کر کے دہشتگردوں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی کے واقعات سامنے آ رہے ہیں جس میں اکثر اوقات پولیس کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

اس سے قبل بھی پشاور کے ریگی ماڈل ٹاؤن میں پولیس اہلکاروں، حیات آباد میں ایف سی کی گاڑی، باڑہ میں پولیس کمپاؤنڈ اور جمرود علی مسجد میں پولیس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button