جرائم

دریائے پنچکوڑہ میں ڈوبنے کے واقعات، باپ بیٹی سمیت 4 افراد جاں بحق

ناصر زادہ

دریائے پنچکوڑہ میں چار سالہ بیٹی کو بچانے کے لیے والد بیٹی سمیت دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ترجمان مطابق دریا پنچکوڑہ میں گزشتہ تین دنوں میں ڈوبنے کے تین واقعات سامنے آئے ہیں جن میں باپ بیٹی سمیت مجموعی طور چار افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

لوئر دیر کے علاقے دانو کے رہائشی فخر عالم کے مطابق 37 سالہ سلیم سعودی عرب سے چھٹی پر گھر آئے تھے اور منگل کے روز اپنے بچوں کے ساتھ نہانے کے لیے دریائے پنچکوڑہ گئے تھے۔ اس دوران سلیم کی چار سالہ بیٹی حرین دریا میں گر گئی جس کو بچانے کے لیے سلیم بھی دریا میں گود گئے تاہم پانی کے تیز بہاؤ کے باعث وہ بھی دریائے کے بے رحم موجوں کا نشانہ بنے۔

فخر عالم نے بتایا کہ وہاں موجود افراد نے باپ بیٹی کو زندہ حالت میں دریا سے نکال دیا جبکہ اس دوران ریسکیو اہلکار بھی پہنچ گئے تھے اور انہوں نے دونوں کو ہسپتال روانہ کیا تاہم ہسپتال پہنچتے ہی ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل شرینگل کے مقام پر 13 سالہ سدیس اور 12 سالہ طیب بھی دریائے میں نہاتے وقت ڈوبنے سے جاں بحق ہوگئے تھے۔

ادھر ریسکیو 1122 کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر شاہ ولی خان نے بتایا کہ جب بھی دریا میں ڈوبنے کی اطلاع ملتی ہے تو ریسکیو کے عوط خور ٹیمیں سپاٹ پر بروقت پہنچ جاتی ہیں لیکن دریائے پنچکوڑہ میں بعض جگہیں ایسے ہیں جن کی گہری 50 فٹ سے زائد ہے، ان میں ڈوبنے والے افراد کی تلاش مشکل ہوتی ہے تاہم پھر بھی ریسکیو اہلکار ڈوبنے والے افراد کو نکالنے کی برپور کوشش کرتے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button