جرائم

خیبر: وادی تیراہ میں سیکورٹی فورسز پر حملہ، 2 جوان جان سے گئے

ضلع خیبر کے دور افتادہ وادی تیراہ کے علاقے تند میں مسلح افراد کی سکیورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق مسلح افراد اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جبکہ فائرنگ میں جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی شناخت سپاہی طارق اور رحمت کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق زخمی اہلکاروں میں نائیک خان محمد، لانس نائیک احسان، سپاہی فاروق سید اور سپاہی عابد اللہ شامل ہیں جہنیں ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔

خیال رہے گزشتہ چند ہفتوں میں خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز پر شدت پسندوں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

25 جولائی کو خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی جاں بحق ہوگئے تھے۔

اس سے قبل 20 جولائی کو ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں پولیس کمپاؤنڈ پر خودکش حملے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار جاں جبکہ 7 زخمی ہوئے تھے۔

18 جولائی کو پشاور کے علاقے حیات آباد میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے قافلے کے قریب دھماکے میں کم از کم 6 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

ایس پی کینٹ وقاص رفیع نے بتایا تھا کہ حملے میں حیات آباد فیز 6 سے گزرنے والے فرنٹیئر کور کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

ادھر گزشتہ اتوار کو ضلع باجوڑ کے تحصیل خار میں جمعیت علمائے اسلام کے ورکرز کنونشن میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button