جرائم

باجوڑ دھماکہ: سات بہنوں کا اکلوتا بھائی ابوزر بھی جاں بحق افراد میں شامل

 

 زاہد جان
باجوڑ بم دھماکے میں سات بہنوں کا اکلوتا بھائی بھی جاں بحق ہوگیا۔ ضلع باجوڑ کے تحصیل خار علاقہ شنڈئی موڑ توحید آباد سے تعلق رکھنے والا 12سالہ ابوذر ساتویں جماعت کا طالب علم تھا اور سرکاری سکول میں پڑھتا تھا۔ وہ کنونشن میں چیپس بیچنے گیا تھا۔ ضلع باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکرز کنونشن میں ہونیوالے بم دھماکے میں سات بہنوں کا اکلوتا بھائی 12 سالہ ابوذر بھی جاں بحق ہو گیا۔ ابو زر کے والد جاوید کے مطابق وہ سکول کی چھٹیوں اور فارغ اوقات میں چیپس فروخت کرتا تھا تاکہ گھر کی معاشی مشکلات دور کرنے میں مدد کر سکے۔ ابو زر کے والد نے بتایا کہ کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں تھا۔ وہ سرکاری سکول کا طالب علم تھا اور پارٹ ٹائم مزدور تھا لیکن گھر کا چولہا جلائے رکھنے کی کوشش نے اسکی جان لے لی۔

سرکاری رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں 8 بچے بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں بھی بچے شامل ہیں۔ یاد رہے اس دھماکے میں اب تک 55 افراد جاں بحق جبکہ 78 سے زیادہ زخمی ہوچکے ہیں۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق واقعے میں 8 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں جسمیں 6 بچوں کی شناخت ہونے کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئی ہیں جبکہ 2 بچوں کی شناخت تاحال نہیں ہوئی۔

دوسری جانب چائلڈ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ باجوڑ کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ آفسر چائلڈ پروٹیکشن برہان الدین سلارزئی کے سربراہی میں ہیڈکوارٹر ہسپتال خار کا دورہ کیا اور ہسپتال کے سرجیکل وارڈ میں موجود 6 بچوں کی تیمارداری کی اور انکے ساتھ موجود فیملی اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی اور انکو ہدایت کی بچوں پر اپنی نظر رکھے اور انکے صحت کا خاص خیال رکھیں۔

چائلڈ پروٹیکشن ٹیم نے مردہ خانے کا بھی دورہ کیا اور مردہ خانے میں موجود 2 بچوں کی کنفرمیشن حاصل کرنے کے بعد اپنے کوششیں مزید تیز کردی تاکہ 2 ناقابل شناخت بچوں کی شناخت کے بعد انکی لاشیں بھی لواحقین کے حوالے کی جاسکے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button