جرائم

فیسبوک پر غیر ملکی خاتون سے متعلق فیک نیوز، نوجوان کے خلاف مقدمہ درج

آفتاب مہمند

سوشل میڈیا پر غیر ملکی خاتون کی پاکستان آمد سے متعلق فیک نیوز چلانے پر پولیس نے ضلع باجوڑ کے رہائشی محمد گلاب کو گرفتار کر لیا۔

ضلعی پولیس آفیسر باجوڑ نظیر خان کے مطابق باجوڑ کے علاقے تلے سلارزئی سے تعلق رکھنے والے محمد گلاب نے اپنے دوست محمد اسحاق کے بارے میں مذاق پوسٹ کرتے ہوئے فیسبوک پر لکھا تھا کہ “محمد اسحاق کی محبت میں گرفتار برطانوی دوشیزہ ایلا Elaa اپنے محبوب سے ملنے باجوڑ کے علاقے سلازرئی خونہ پہنچ گئی ہے۔“ گلاب نے پوسٹ کرتے ہوئے محمد اسحاق اور ٰایک غیر ملکی خاتون کی تصویر بھی شئیر کی تھی جس کے بعد باجوڑ پولیس حرکت میں آ گئی۔

پولیس آفیسر کے مطابق پولیس غیر ملکی دوشیزہ کو سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے ان کے گھر پہنچی تو معلوم ہوا کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں جس کے بعد محمد گلاب ولد گل حبیب جان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے اس کو فوری طور پر گرفتار کرلیا ۔

نظیر خان نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے بعد انہوں نے فیسبوک پر پوسٹ شئیر کرتے ہوتے عوام سے فیک نیوز سے بچنے کی ہدایت کی ہے کہ تصدیق سے پہلے کسی سے بھی متعلق پوسٹ کرنے سے گریز کیا جائے۔

ادھر رابط کرنے پر باجوڑ کے علاقے سلارزئی کے رہائشی اور سماجی کارکن لقمان نے ٹی این این کو بتایا کہ وہ محمد گلاب اور محمد اسحاق دنوں کو بخوبی جانتے ہیں، یہ دنوں آپس میں دوست ہے جبکہ محمد اسحاق نے گلاب کے مذکورہ پوسٹ کے حوالے سے کوئی شکایت نہیں کی ہے۔

ان کے مطابق گلاب پاکستان تحریک انصاف کا ایک سرگرم کارکن ہونے کے ناطے علاقہ میں "گلاب جامن” کے نام سے پکارے جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنے فیسبوک اکاؤنٹ کا نام "گلاب جامن” رکھا ہے۔

لقمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کی فیس بک پوسٹ کا وہ بالکل بھی حمایت نہیں کرتے، گلاب کو ایسا نہیں کرنا چاہیئے تھا کیونکہ اس طرح کی پوسٹ کا سلارزئی سمیت باجوڑ کے باسیوں پر کوئی اچھا اثر نہیں پڑا۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں دیر لوئر، دیر اپر، بونیر، چارسدہ میں امریکہ، انڈیا و دیگر غیر ملکی ممالک کے خواتین کی آمد اور شادیاں کرنے کی خبریں زور و شور پر ہیں۔

اسی حوالے سے سوشل میڈیا پر طرح طرح کی خبریں بھی سرگرم عمل میں ہیں جن میں باجوڑ، سلارزئی کے علاوہ گزشتہ دنوں ضلع مردان کے تخت بھائی سے بھی ایک فیک خبر شائع ہوئی تھی جس میں ایک نجی نیوز چینل کا جعلی سلائیڈ بناکر شئیر کیا گیا تھا کہ“ تھائی لینڈ کی ایک 30 سالہ خاتون اپنے محبوب سے ملن تخت بھائی پہنچی ہے“ جبکہ بعدازاں معلوم ہوا کہ مذکورہ خاتون ایک ٹورسٹ تھی اور وہ یہاں سیاحت کیلئے آئی ہوئی تھی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button