باجوڑ: ہیڈکوارٹر خار ہسپتال کے لیبر روم کے باہر سے نومولود بچہ اغواء
زاہد جان
باجوڑ میں ہیڈ کوارٹر خار ہسپتال کے لیبر روم کے باہر سے نومولود بچے کو اغواء کرلیا گیا۔ لیبر روم کے سامنے سے برقع پوش خاتون اور اس کے ساتھ موجود لڑکی نے نومولود بچے کو صفائی کے بہانے گود لیا اور تھوڑی دیر میں غائب ہوگئی۔
باجوڑ تحصیل خار سکنہ راغگان ڈاگ سے تعلق رکھنے والے ناصر کا کہنا ہے کہ آج صبح 9:00 ہیڈکوارٹر ہسپتال خار لیبر روم میں انکا بیٹا پیدا ہوا۔ لیبر روم میں انکی والدہ تھی جن کے پاس انکا بیٹا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بیوی کو گاڑی میں بٹھانے آیا اور انکی والدہ لیبر روم میں تھی جن کی گود میں انکابیٹا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران ایک برقع پوش خاتون نے یہ کہہ کر انکی والدہ سے بچہ لے لیا کہ وہ اس کی صفائی کرنا چاہتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران وہ انکی آنکھوں کے سامنے سے انکے بچے کو اغواء کرکے لے گئی۔
دوسری جانب ایم ایس ڈاکٹر لیاقت نے ٹی این این کو بتایا کہ ہسپتال کے اندر لیبر روم میں آج صبح 10:30 بجے یہ واقع پیش آیا نہ تو اس میں سٹاف ملوث ہے اور نہ کوئی اور۔ بچے کے اغوا کا معاملہ ان کے والدین کے غفلت کیوجہ سے پیش آیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہم نے بروقت پولیس کو رپورٹ کرکے برقع پوش خاتون اور ان کیساتھ آٹھ سالہ لڑکی کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کردی ہے۔