جرائم

خیبر: پولیس نے والد اور بیوی کو بیدردی سے قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا

ضلع خیبر میں تھانہ علی مسجد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لالا چینہ میں اپنے ہی والد اور بیوی کو بیدردی سے قتل کرنے والے اور بچوں کو یرغمال بنانے والے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کے مطابق ڈی پی او خیبر سلیم عباس کلاچی نے علاقہ لالاچینہ علی مسجد میں پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او علی مسجد گل ولی کی سربراہی میں سپشل ٹیمیں تشکیل دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر مذکورہ گھر کو محاصرے میں لیکر پیشہ ورانہ طریقے سے ملزم ارمان اللہ کو گرفتار جبکہ یرغمال بچوں کو بحفاظت نکال دیا گیا، ملزم سے ایک عدد کلاشنکوف و میگزین برآمد کی گئی جبکہ مزید تفتیش کے لئے علی مسجد حوالات منتقل کر دیا گیا۔

ڈی پی او خیبر نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرنے اور بچوں کو بحفاظت بازیاب کرانے پر پولیس افسران اور اہلکاروں کو شاباشی دی۔

Show More

Salman

سلمان یوسفزئی ایک ملٹی میڈیا جرنلسٹ ہے اور گزشتہ سات سالوں سے پشاور میں قومی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کے ساتھ مختلف موضوعات پر کام کررہے ہیں۔

متعلقہ پوسٹس

Back to top button