جرائم

ژوب میں چھاؤنی پر مسلح افراد کا حملہ، 4 سکیورٹی اہلکار چل بسے

بلوچستان کے ضلع ژوب میں ایک چھاؤنی پر مسلح افراد کے حملے کے دوران  4 سکیورٹی اہلکار جان سے گئے جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بدھ کی صبح مسلح افراد نے ژوب کی فوجی چھاؤنی میں واقع عمارت پر حملہ کیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق اس واقعہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 6 اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

سکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے 3 مسلح  افراد بھی مارے گئے۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے 2  مسلح افراد کی تلاش بھی جاری ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ مسلح افراد اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے جبکہ اس دوران پولیس، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تعینات ہیں اور علاقے کو عام آمدورفت کے لیے مکمل بند کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب جاں بحق اور زخمی اہلکاروں کو ژوب سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ادھر بین الاقوامی نشریاتی ادارے کے مطابق اس حملے کی ذمہ داری تحریک جہاد پاکستان نامی تنظیم نے قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

تحریک جہاد پاکستان کا نام اس وقت سامنے آیا جب اس تنظیم نے رواں سال مارچ میں سبی کے قریب پولیس کی گاڑی پر حملے کی ذمہ داری قبول کی۔ بعد میں قلعہ سیف اللہ چھاؤنی پر حملے کی ذمہ داری بھی اسی تنظیم نے قبول کی تھی۔

Show More

Salman

سلمان یوسفزئی ایک ملٹی میڈیا جرنلسٹ ہے اور گزشتہ سات سالوں سے پشاور میں قومی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کے ساتھ مختلف موضوعات پر کام کررہے ہیں۔

متعلقہ پوسٹس

Back to top button