جرائم

کوہاٹ میں بہن سے مبینہ جنسی زیادتی کے الزام میں دو بھائی گرفتار

باسط گیلانی

کوہاٹ میں مبینہ طور پر اپنی بہن سے جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں پولیس نے دو بھائیوں کو گرفتار کرلیا۔

تھانہ صدر کوہاٹ ایس ایچ او اسلام الدین کے مطابق بنوں سے تعلق رکھنے والی 15 سالہ مسماۃ (ر)  نے ایف آئی آر درج کرتے ہوئے الزم عائد کیا ہے کہ گزشتہ ایک سال سے سگے او سوتیلے بھائی سے جنسی زیادتی کا نشانہ بن رہی ہے جبکہ بھائی کے دو دوست بھی ان کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا چکے ہیں۔

ایس ایچ اور کے مطابق متاثرہ لڑکی نے ایف آئی آر میں بتایا کہ بھائیوں کی جانب سے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی جاتی تھی تاہم انہوں نے چھوٹے بھائی کے ہمراہ تھانے میں رپورٹ درج کی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں بھائیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے میڈیکل رپورٹ میں لڑکی سے جنسی زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے جس میں دونوں بھائی نے بہن کو متعدد بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے جبکہ عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد مزید تفتیش کے لیے ملزمان کو انوسٹی گیشن ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ڈی پی او فرحان نے کہا کہ خواتین کی ہراسگی اور صنفی استحصال جیسے معاشرتی جرائم پر سخت ایکشن لیا جائے گا، کسی کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کوہاٹ میں کہیں بھی خواتین کے ساتھ کوئی زبردستی والا معاملہ ہو رہا ہو تو وہ کسی بھی طریقے سے قریبی پولیس سے رابطہ کریں، ایسے عناصر کے خلاف بھر پور ایکشن لیا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button