جرائم

پشاور: عدالت نے طالب علم مبشر احمد کے قتل میں نامز پولیس اہلکاروں کو عمر قید کی سزا سنادی

پشاور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بنوں سے تعلق رکھنے والے طالب علم مبشر احمد وزیر کے قتل میں نامزد دو پولیس اہلکاروں کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنا دی۔

استغاثہ کے مطابق پولیس( رائیڈر) اہلکاروں رستم سکنہ گڑھی قمر دین اور روح اللہ سکنہ پھندو نے رات کے وقت دو بجے موٹر کار پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں موٹر کار میں اپنے دوستوں کے ہمراہ سوار مبشر احمد جاں بحق ہوئے تھے۔

28 مارچ 2021 کو دلہ زاک روڈ نزد ریلوے سٹیشن پر پیش آنے والے واقعہ کے بعد پولیس رائیڈرز موقع سے فرار ہوگئے تھے تاہم بعد ازاں دونوں کو گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ مقتول مبشر وزیر ٹیسٹ دینے کے لیے بنوں سے پشاور آیا تھا۔ واقعے کے بعد پولیس نے دونوں ملزمان کو مقدمے میں نامزد کیا اور تحقیقات مکمل کرکے چالان عدالت میں جمع کردی جس کے بعد عدالت نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے اور جرم ثابت ہونے پر دونوں ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

Show More

Salman

سلمان یوسفزئی ایک ملٹی میڈیا جرنلسٹ ہے اور گزشتہ سات سالوں سے پشاور میں قومی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کے ساتھ مختلف موضوعات پر کام کررہے ہیں۔

متعلقہ پوسٹس

Back to top button