افغانستانجرائم

افغانستان میں پاکستان مخالف دہشت گرد پراسرار طور پر قتل

افغانستان میں پاکستان مخالف دہشت گرد ثناء اللہ غفاری عرف شہباب الماجر کی پراسرار ہلاکت سامنے آئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق داعش خراسان کے امیر ثناء اللہ غفاری عرف شہاب المہاجر کو افغانستان کے صوبہ کنڑ میں پراسرار طور پر سفر کے دوران گاڑی میں ہلاک کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شبہاب الماجر اور اس کا خاندان بھارت سے ہجرت کرکے افغانستان منتقل ہوئے تھے جبکہ وہ ایران، ازبکستان، تاجکستان، افغانستان اور پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ثناء اللہ غفاری اپریل 2020 سے اسلامک اسٹیٹ خراسان کا سرغنہ تھا اور آپریشنز کا ماسٹر مائنڈ رہ چکا تھا جبکہ 2021 میں اقوام متحدہ، امریکا اور یورپین یونین کی جانب سے ثناء اللہ ٖغفاری کو دہشت گرد قرار دیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق کچھ عرصہ قبل امریکا نے داعش سربراہ ثنا اللہ غفاری کے ٹھکانے کا پتہ دینے پر ایک کروڑ ڈالر انعام کی پیشکش کی۔ داعش سربراہ ثنا اللہ غفاری کی گرفتاری پر یہ انعام 26 اگست کو کابل ایئرپورٹ خودکش دھماکے کی ذمہ داری قبول کرنے پر رکھا گیا۔

اس انعامی رقم کے لیے امریکا نے طالبان کو بھی آفر کی کہ اگر وہ افغانستان میں موجود داعش خراسان کے امیر ثنا اللہ غفاری کی گرفتاری میں مدد دیں تو وہ بھی ایک کروڑ ڈالر کی رقم حاصل کر سکتے ہیں۔

Show More

Salman

سلمان یوسفزئی ایک ملٹی میڈیا جرنلسٹ ہے اور گزشتہ سات سالوں سے پشاور میں قومی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کے ساتھ مختلف موضوعات پر کام کررہے ہیں۔

متعلقہ پوسٹس

Back to top button