جرائم

جنوبی وزیرستان اور پشاور میں بم دھماکے، 2 افراد جاں بحق

 

جنوبی وزیرستان میں بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکہ آج صبح مولے خان بازار میں سرکاری سکول کے ساتھ ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں ملک داؤد اور خون جان شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں عابد، جنید اور شاہد شامل ہیں۔

جاں بحق اور زخمی افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب پشاور کے علاقے فقیر آباد میں تاجر کے گھر کے گیٹ پر بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے۔

پشاور پولیس کے مطابق دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے گیٹ کے ساتھ بارودی مواد نصب کیا تھا۔

پشاور پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے، واقعے کے حوالے سے تحقیقات بھی جاری ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button