جرائم

جمرود شاہ کس پولیس لائن میں دھماکہ، 2 اہلکار جاں بحق

ضلع خیبر جمرود شاہ کس پولیس لائن میں ہینڈ گرنیڈ کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جمرود شاہ کس پولیس لائن میں پولیس اہلکار سے ہینڈ گرنیڈ غلطی سے بلاسٹ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوئے ہیں۔
جمرود شاہ کس پولیس لائن میں ڈی ایس پی ہیڈکواٹر نواز خان مورچوں کی سیکیورٹی کا جائزہ لے رہے تھے جب اس دوران ایک پولیس اہلکار سے ہینڈ گرنیڈ غلطی سے بلاسٹ ہوا۔
ڈی پی او خیبر سلیم عباس کلاچی کے مطابق واقع میں دو پولیس اہلکار کانسٹیبل شاہ محمود،کانسٹیبل نور اسلام جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ ڈی ایس پی ہیڈکواٹر نواز خان و اے ایس آئی برکت زخمی ہوئے ہیں جن کو طبی امداد کے لئے پشاور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا ہے۔
ڈی پی او خیبر سلیم عباس کلاچی کے مطابق واقع کی جانچ پڑتال جاری ہے۔  زرائع کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں نے لیوی سنٹر پر ہینڈ گرینیڈ پھینکا ہے تاہم حقیقت ابھی واضح نہیں ہے۔
Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button