جرائم

سوات میں شرپسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں امن کمیٹی ممبر جاں بحق

 

سوات کے علاقے منگلور میں مبینہ شر پسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں امن کمیٹی کا ممبر جاں بحق جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلہ میں امن کمیٹی کا ممبر جمدالی جاں بحق ہوگیا۔ شر پسندوں کی فائرنگ سے وقار نامی پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 5 سے زائد شر پسندوں نے بنجوٹ کے ایک غار میں پناہ لے رکھی ہے۔ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔

آر پی او ملاکنڈ ناصر محمود ستی کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ رات کو ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار وقار بھی زخمی ہوا۔

پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے غار کا محاصرہ کرلیا ہے۔ آخری اطلاعات تک سکیورٹی فورسز اب بھی علاقے میں موجود ہے اور شرپسندوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button