جرائم

شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش دھماکہ، سکیورٹی اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق

 

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر خودکش دھماکے کے نتیجے میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں اور دو سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بدھ کے روز تحصیل دتہ خیل میں لیاقت چیک پوسٹ پر خودکش دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے میں دو سیکیورٹی اہلکار، ایک پولیس اہلکار اور ایک سویلین جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق افراد میں نائک سعید، سپاہی جاوید، پولیس اہلکار حاکیم جان اور نامعلوم سویلین شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں حوالدار منظور اور پولیس اہلکار شاکر شامل ہیں۔

جاں بحق افراد اور زخمیوں کو میرانشاہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button