جرائم

دیر بالا: جرائم پیشہ افراد کے جنازے میں کوئی شرکت نہیں کرے گا

 

ناصر زادہ

دیربالا تحصیل واڑی کے علاقہ نہاگدرہ شالگاہ کے عوام نے علاقے میں امن وامان قائم کرنے کے لیے جرائم پیشہ افراد کے ساتھ سوشل بائیکاٹ اور ان پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ علاقے کے مشران کی موجودگی میں قران پاک پر تمام لوگوں سے حلف لیا گیا کہ جرائم پیشہ افراد کے ساتھ کوئی بھی تعاون نہیں کرے گا۔

تحریری فیصلے میں نہاگدرہ شالگا کے اقوام شاوسخیل، حواجہ سخیل اور شیخان سمیت مختلف اقوام سے تعلق رکھنے والے مشران اور نوجوانوں نے قران مجید پر حلف لیا کہ شالگا سے تعلق رکھنے والے اجرتی قاتل، ڈاکو ، جیب تراش منشیات فروش اور ٹمبر مافیا کے ساتھ کوئی بھی شخص تعاون نہیں کرے گا نہ ایسے ملزموں کے جنازے میں شرکت کرینگے اور مشترکہ قبرستان میں ان کو دفن کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ساتھ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ان افراد کی ضمانت بھی کوئی نہیں کرے گا۔

علاقے کے مشران حاجی شیردل خان ملک امرات خان ملک محمدزرین ملک ہارون خان نے بتایا کہ اس فیصلے کا مقصد اپنے علاقے میں امن قائم کرنا اور اپنے بچوں کو منشیات کی لعنت سے بچانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور انتظامیہ جرائم کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں تاہم علاقے کی عوام کی سپورٹ حاصل نہ ہو تو پھر انتظامیہ بھی اس کی روک تھام میں ناکام ہوجاتا ہے۔ علاقے کے عوام کا کہنا ہے کہ مستقبل میں بھی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button