جرائم

وانا بازار میں فائرنگ سے 3 افراد قتل، میرعلی میں نامعلوم افراد نے ویٹرنری ڈاکٹر کو قتل کردیا

خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں دو فریقین کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق بدھ کے روز جنوبی وزیرستان وانا بازار میں دیرینہ دشمنی کی بناء پر دو فریقین آمنے سامنے ہوگئے جس کے باعث فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ سے موقع پر تین افراد جاں بحق ہوگئے جن میں نصیب، گل نور اور حضرت عثمان شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے بچے کی شناخت خطیب اللہ کے نام سے ہوئی ہے جن کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعہ کے بعد قبائلی عمائدین نے دونوں فریقین کے گھر جاکر مزید ناخوشگوار واقعہ نہ آنے کے لئے عید الضحی کی دسویں روز تک مہلت رکھ لیا جس پر دونوں فریقین آمادہ ہوگئے.

دوسری جانب شمالی وزیرستان کے میرعلی بازار میں بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ویٹرنری ڈاکٹر کو قتل کردیا۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے ڈاکٹر رحمت آیاز پر دکان کر اندر فائرنگ کردی کے جس کے نیجے میں وہ موقع پر ہی چل بسے۔

واضح رہے کہ آپریشن ضرب عضب کے بعد شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جبکہ غیر سرکاری ڈیٹا کے مطابق اب تک 121 افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ علاقہ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر قابو پانے کے لئے مقامی افراد کی جانب سے متقدد بار احتجاج مظاہرے کئے گئے جس میں وہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے مطالبات کرتے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button