بنوں میں باپ سمیت چار بچوں کی لاشیں برآمد، قتل یا خودکشی؟ پولیس محرکات ڈھونڈنے لگی
خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے تحصیل ڈومیل سے پانچ لاشیں برآمد ہوئی ہیں میں چار کمسن بچوں کی ہیں۔ لاشیں مبینہ طور پر والد اور ان کے بیٹوں کی ہیں جن کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ پولیس نے ابتدائی طور پر واقعے کو خودکشی قرار دیا ہے۔
پولیس کے مطابق ڈومیل کی حدود کوشی ایریا میں ملنے والی پانچ لاشوں کی شناخت ہوگئی جبکہ ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ والد نے پہلے چار بچوں اور بعد میں اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر مقامی پولیس فورا جائے وقوعہ پہنچی اور لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ابتدائی معلومات اور ورثا کے مطابق بچوں کے والد اکلیم کا دماغی تواز ٹھیک نہیں تھا اور ان کا میڈیکل علاج جاری تھا۔ معلومات کے مطابق اکلیم کے بچے عید ماننے نانا کے گھر گئے تھے اور وہ بچوں کو گھر واپس لا رہا تھا کہ جائے وقوعہ میں پانچوں کی لاشیں برآمد ہوئی۔
ادھر مقتول کے چچازاد بھائی کے مطابق ٹائر پنکچر کا دکان چلانے والے اکلیم اللہ ذہنی طور غربت اور مہنگائی سے پریشان تھا جبکہ ان کے چار بچوں میں تین بیٹے اور بیٹی شامل ہیں۔ ان کی بیوہ نے بتایا ہمارا کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے۔
پولیس کے مطابق موقع پر موٹر سائیکل سمیت نشہ آوار ادویات بھی ملی ہیں جبکہ واقعہ کے متعلق پولیس کی تمام زاویوں پر تفتیش جاری ہے۔
دریں اثناء ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں ضیاء الدین احمد نے تھانہ ڈومیل کے جائے وقوعہ کا دورہ کرکے وفات پانے والے بچوں اور ان کے والد کے لواحقین سے ملاقات کی اور ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کرائی.