جرائم

کوہستان: مبینہ توہین مذہب کے الزام میں داسو ڈیم پر کام کرنے والے چینی شہری گرفتار

خیبر پختونخوا کے ضلع اپر کوہستان میں داسو ڈیم سائیڈ پر کام کرنے والا چینی شہری کو پولیس نے مزدورں کی جانب سے مبینہ توہین مذہب الزامات عائد کرنے کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق اپر کوہستان میں عوام کی جانب سے شدید احتجاج کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چینی شہری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔

تھانہ کمیلہ ایس ایچ او نصرالدین کے مطابق اتوار کے روز پولیس کو اطلاع ملی کہ سینکڑوں عوام داسو ڈیم پراجیکٹ ایریا کے سامنے جمع ہو کر احتجاج کررہے ہیں۔

ان کے مطابق  پولیس جائے وقوعہ پر پہنچے تو معلوم ہوا کہ ہیوی ٹرانسپورٹ کے انچارج چینی شہری مسٹر ٹین نے مبینہ طور پر توہین مذہب کے مرتب ہوئے ہیں، پولیس نے عوام کو پرامن رہنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری طلب کیا اور علاقے کے مشران کے ذریعے عوام کے ساتھ کامیاب مذاکرات کرکے مظاہرین کو منتشر کر دیا۔

اس واقعے کے چشم دید گلستان اور شفیع نے الزام عائد کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ اتوار کے روز نماز ظہر کے لیے پراجیکٹ ایریا سائیڈ پر گئے جہاں پر چینی باشندے مسٹر ٹین اللہ تعالی اور محمد(ص) کے بارے میں نازیبا اشارے اور الفاظ ادا کررہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ چینی باشندے نے مسلمانوں کے نبی کی شان میں گستا خانہ اشارے کیے جس سے مسلمانوں کی دل ازاری ہوئی۔

اس واقعہ کے خلاف گزشتہ روز نماز مغرب کے بعد ضلع کوہستان کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے جس میں مظاہرین نے انتظامیہ سے چینی شہری کو سزا دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

دوسری جانب علاقے کے بااثر اشخاص نے کوہستان کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پر امن رہے  اور وہ کسی اور چینی کو نقصان نہ پہچائیں کیونکہ وہ ہمارے مہمان ہے اور اس معاملے سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چونکہ یہ ایک الزام تھا اور ابھی معاملے کی پوری تحقیق سامنے نہیں آئی تھی، لہذا چینی شہری کی گرفتاری سے ان کی حفاظت کرنا بھی مقصود تھا۔

 

Show More

Salman

سلمان یوسفزئی ایک ملٹی میڈیا جرنلسٹ ہے اور گزشتہ سات سالوں سے پشاور میں قومی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کے ساتھ مختلف موضوعات پر کام کررہے ہیں۔

متعلقہ پوسٹس

Back to top button