بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 شدت پسند ہلاک
بنوں میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کرکے 3 شدت پسند ہلاک کردیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن گزشتہ رات بنوں کے علاقے نورار میں کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 عسکر پسند مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک شدت پسند سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک شدت پسند سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
دوسری جانب پاک افغان باڈر دیربالا میں برف میں پھسلنے کے باعث سیکیورٹی فورسز کے دو اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو سیکیورٹی دانش علی اور ساجد صغیر اہلکار پانی لانے کے نکلے تھے جہاں وہ پھسلنے کے باعث برف میں دب گئے جن کو زخمی حالت میں نکال دیا گیا تاہم بعد میں وہ جاں بحق ہوگئے۔