باجوڑ: بچوں نے 7 سالہ بچے کو برہنہ کرکے اس کے جسم میں ہوا بھر دی
خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں بچوں نے شرارت کرتے ہوئے 7 سالہ بچے اسماعیل کو محلے کی ایک دکان میں برہنہ کرکے اس کے جسم میں ہوا بھر دی جس کی وجہ سے بچے کی حالت غیر ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق واقعہ گزشتہ رات تحصیل خار کے علاقے شنڈئ موڑ شیخ مینو میں پیش آیا جہاں متاثرہ بچے کو فوری طور پر ہیڈ کواٹر ہسپتال خار پہنچا دیا گیا۔
ڈاکٹروں کے مطابق سرجری کے ذریعے بچے کے آنتوں اور پیٹ سے ہوا نکال دی گئی ہے تاہم اب بھی بچے کی پیٹ میں ہوا کی مقدار موجود ہے۔ چلڈرن سپشسلسٹ ڈاکٹر حفیظ الرحمان کے بقول فی الحال بچے کی حالت بہتر ہے تاہم خدشہ ہے کہ بچے کی حالت کسی بھی وقت بگڑ سکتی ہے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر واقعہ کی خبر وائرل ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے پولیس کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ دکان کے مالک کو گرفتار کرکے حوالات بھی بند کر دیا جبکہ اس واقعہ کی مکمل تحقیقات جاری ہے۔
ادھر دکان کے مالک کا کہنا ہے کہ اس عمل میں ان کو کوئی قصور نہیں کیونکہ بچوں نے ان کی دکان پر شرارت کرتے ہوئے یہ کام کیا ہے۔