جرائم

لکی مروت میں پولیس چوکی پر حملہ، ڈی ایس پی اقبال مومند سمیت 4 اہلکار شہید

لکی مروت میں دہشت گردوں کی جانب سے پولیس چوکی پر حملے کے نتیجے میں  ڈی ایس پی اقبال مہمند سمیت 4 اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق لکی مروت میں تھانہ صدر اور ڈی ایس پی کی گاڑی پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا۔ حملے میں 5 اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حملے میں شہید ہونے والے ڈی ایس پی اقبال مہمند سمیت دیگر شہید اہلکاروں کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

دہشتگردوں کے حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

Show More

Salman

سلمان یوسفزئی ایک ملٹی میڈیا جرنلسٹ ہے اور گزشتہ سات سالوں سے پشاور میں قومی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کے ساتھ مختلف موضوعات پر کام کررہے ہیں۔

متعلقہ پوسٹس

Back to top button