جرائم

خیبر پختونخوا میں چھت گرنے کے مختلف واقعات، 2 بچوں سمیت چار افراد جاں بحق

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں گزشتہ روز سے جاری مسلسل بارشوں کے باعث چھت گرنے کے مختلف واقعات میں دو بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق پشاور کے علاقے متنی میں گھر کی دیوار گرنے کے باعث دو افراد ملبے تلے دب گئے جس میں 40 سال اعجاز جان جان کی بازی ہار گئے جبکہ 22 سالہ آیاز عمر کو زخمی حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب مردان کے علاقے شیر گڑھ ربنواز بانڈہ میں بارش کے باعث کمرے کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق جبکہ شوہر اور بیوی زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسیکو کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسیکیو 1122 اور دیگر امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئی اور ملبے تلے پھنسے افراد کو نکل کر پہلے آر ایچ سی شیر گڑھ جبکہ بعد میں ٹی ایچ کیو منتقل کر دیا۔

ادھر ضلع خیبر کے وادی تیراہ ملک دین خیل میں بھی مکان کا ایک کمرہ گرنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔

مقامی افراد کے مطابق تیراہ کے نواحی ملک دین خیل کے علاقے زرگانے پوش میں حالیہ بارشوں کے باعث فقیر خان نامی شخص کی مکان کا ایک کمرہ گر گیا جس کے نتجے میں ان کی بیوی ملبے تلے دب جانے سے جاں بحق ہوگئی۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کر دی اور جاں بحق خاتون کو ملبے سے نکال دیا ہے۔

علاوہ ازیں پشاور کے بھانہ ماڑی چونگی میں بھی کمرے کی چھت گرنے سے پانچ افراد ملبے کے نیچے دب گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق ملبے تلے دب جانے والے تمام افراد کو زخمی حالت میں نکال کر ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے ایمبولینس میں 3 زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ 2 کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button