جرائم

چیئرمین حویلیاں راکٹ لانچر حملہ میں 8 ساتھیوں سمیت جاں بحق

ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں کے چیئرمین عاطف خان جدون قاتلانہ حملے میں 8 ساتھیوں سمیت جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق عاطف خان جدون کی گاڑی کو حویلیاں کے قریب راکٹ لانچر سے نشانہ بنایا گیا، حملے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی جس سے چیئرمین عاطف خان جدون سمیت گاڑی میں موجود 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، تاہم واقعے سے متلعق مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ عاطف خان جدون آزاد حیثیت میں الیکشن جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button