جرائم

پشاور یونیورسٹی کیمپس میں سکیورٹی گارڈکی فائرنگ سے سپروائزر جاں بحق

پشاور یونیورسٹی کیمپس میں سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ہاسٹل سپروائزر جاں بحق ہوگیا۔

پشاور یونیورسٹی کیمپس پولیس کے مطابق سکیورٹی سپروائزر ثقلین بنگش پر ہاسٹل کے سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کی جس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے جبکہ واقعے کے بعد سکیورٹی گارڈ موقع سے فرار ہوگیا۔

ڈی ایس پی کیمپس فضل ربی خان کے مطابق پشاور یونیورسٹی میں معمول کے مطابق سپروائزر ثقلین بنگش سکیورٹی انتظامات چیک کر رہے تھے، انٹرنیشنل ہاسٹل میں ڈیوٹی پر مامور نجی سکیورٹی کمپنی کے سکیورٹی گارڈ مسعود سے گیٹ کھولنے کے دوران پستول گر کر فائر ہوگیا جس کے نتیجے میں سپروائزر زخمی ہوگیا۔

خیبر ٹیچنگ اسپتال ترجمان کے مطابق ثقلین بنگش اسپتال میں جاں بحق ہوئے، انہیں پسلی میں گولی لگی تھی۔

یونیورسٹی کیمپس میں 15 دنوں میں یہ دوسرا واقعہ رونما ہوا جس میں سکیورٹی گارڈ کے ہاتھوں قتل کے واقعات ہوئے ۔

19 فروری کو اسلامیہ کالج پشاور میں چوکیدار نے تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کر کے کالج کے لیکچرار بشیر احمد کو قتل کردیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button